خبرنامہ پاکستان

امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 351 ملین ڈالرز مختص

امریکی بجٹ میں

امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 351 ملین ڈالرز مختص

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کے لیے 351 ملین ڈالرز مختص کردیے۔ ڈائریکٹر غیر ملکی فنڈنگ ہری شاستری کہتے ہیں کہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی امداد 80 ملین ڈالرز ہے۔ امریکا نے پاکستان کی امداد میں کمی کردی۔ غیر ملکی فنڈنگ ڈائریکٹر ہری شاستری نے امداد کم کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان انتہائی اہم سیکیورٹی پارٹنرہے لہٰذا 80 ملین ڈالرز کی سیکیورٹی امداد دیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف ناکافی اقدامات کا الزام لگا کر امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔
…………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…طالبان نے نائب امیر خالد سجنا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی

لاہور:(ملت آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے نائب امیر خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے امیر ملا فضل اللہ نے سید سجنا کی جگہ مفتی نور ولی کو نیا نائب امیر مقررکردیا ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں دہشت گرد خالد سجنا کی ہلاکت ہوئی ۔ دوسری جانب ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں کیا گیا جس میں سید سجنا کی ہلاکت ہوئی۔