خبرنامہ پاکستان

امریکی خارجہ کمیٹیکاآصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی) سابق صدرآصف زرداری نے امریکی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرجان مکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکاتعلقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری امریکہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے امریکی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ امریکی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین اور سابق صدر کی ہونے والی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگوہوئی۔