خبرنامہ پاکستان

امریکی محکمہ خارجہ کی امجد صابری کے قتل کی مذمت

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کے قتل پر افسوس ہوا ہے۔ دکھ اور غم کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فنکار دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہوتے ہیں، ان کے قتل پر افسوس ہوا ہے۔ دکھ اور غم کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات مذہب، عقیدے اور اظہار رائے پر یقین رکھنے والوں کے خلاف ہیں۔