خبرنامہ پاکستان

امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن دوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: (اے پی پی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ رچرڈ اولسن وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری سے ملاقاتیں کریں گے ۔ رچرڈ اولسن سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں امریکی وفد کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں بھی موجود ہونگے ۔ وفد اتوار کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور مشیر خارجہ سرتاج سے ملاقاتیں کرے گا جن میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی سیکورٹی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی ۔ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد امریکی وفد افغانستان روانہ ہو جائے گا۔