خبرنامہ پاکستان

امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس کا دورہ پاکستان

امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس کا دورہ پاکستان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا ان کیمرہ اجلاس، وزیرِ خارجہ کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان پر اثرات پر بریفنگ، شیریں مزاری کی وزیرِ خارجہ اور چئیرمین کمیٹی خسرو بختیار ساتھ تلخ کلامی، کثیر الملکی معاہدوں کی اسمبلی سے منظوری کے بل پر ووٹنگ نہ کرانے پر واک آؤٹ کر دیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے کہا کہ چار سال سے بل کمیٹی میں رکا ہوا ہے۔ کثیر الملکی معاہدوں کی اسمبلی سے منظوری ہونی چاہیے۔ دنیا کی تمام جمہوریتوں میں عالمی معاہدوں کی منظوری پارلیمنٹ سے لی جاتی ہے۔وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے اتوار کو سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کے اجلاس بارے بھی بریفنگ دی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیرِ اعظم، آرمی چیف اور وزیرِ دفاع بھی سعودی عرب جائیں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دو طرفہ امور پر اہم اجلاس ہوں گے جبکہ امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس تین دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔