خبرنامہ پاکستان

امریکی پوسٹل کامسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی

نیویارک: (آئی این پی) امریکی پوسٹل سروسز نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی مناتے ہوئے عید سے منسوب ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹکٹ کے لیے خطاطی کا نمونہ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط محمد زکریا نے تیار کیا ہے۔ سٹی کالج سے وابستہ معروف سکالر جہانگیر خٹک کا کہنا ہے کہ ایک طرف انتہا پسندی نے مسلم تشخص کو متاثر کیا ہے جبکہ دوسری طرف امریکی انتظامیہ نے یادگاری ٹکٹ جاری کر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی عمدہ مثال پیش کی ہے۔ اسی طرح نیویارک انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر نیویارک کے دل مین ہٹن میں واقع ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کو سبز رنگ کی روشنیوں سے منور کر دیا۔ معروف تجزیہ نگار طاہر محمود چودھری نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ امریکہ میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ اتخاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں اور ایسی کوشش اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔