خبرنامہ پاکستان

امریکی کانگریس اپنی ناکامیوں کی وجوہات تلاش کرے، اسد عمر

اسلام آباد :(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے ان کی وجوہات تلاش کرے۔ جمعرات کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ منگل کے روز منعقد ہونے والی کانگریس سماعت کے موقع پر امریکی نمائندوں کی پاکستان اور افغانستان کے بارے میں لاعلمی پوری طرح عیاں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر 15سالہ قبضہ کے باوجود قیام امن میں ناکامی پر امریکی جھنجھلاہٹ قابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے اپنی فوجی کی کارکردگی اور پالیسی میں نقائص کا تجزیہ کرے۔