خبرنامہ پاکستان

امن پیرس کانفرنس خوش آئند ہے: ملیحہ

نیو یارک: (ملت+اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین اور مشرق وسطیٰ سے متعلق مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلسطین مقدس سرزمین ہے، عرب اور اسلامی دنیا کا دل ہے۔ پاکستان کی نظر میں مشرق وسطیٰ کے امن سے متعلق پیرس کانفرنس خوش آئند ہے۔ پیرس کانفرنس مشرق وسطیٰ میں امن عمل کیلئے درست اقدام ہے۔