خبرنامہ پاکستان

امپائر سے اختلاف پر شکیب الحسن کوآدھی میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑگئے

امپائر سے اختلاف پر شکیب الحسن کوآدھی میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑگئے
ڈھاکا:(ملت آن لائن) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن کو بھی امپائر کے فیصلے سے اختلاف پر اپنی آدھی میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔ کومیلا وکٹورینز سے میچ کے دوران ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی نمائندگی کرنے والے شکیب الحسن نے امرالقیس کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی پُراعتماد اپیل کی، مگر سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر رینمور مارٹینسز نے اسے مسترد کردیا جس پر شکیب نے غصے میں پہلے انھیں کھری کھری سنائیں اور پھر گرائونڈ پر کک بھی رسید کی، جس پر انھیں 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کی گیا۔ ان سے قبل تمیم اقبال اور لٹن داس بھی امپائرز سے اختلاف پر جرمانہ ادا کرچکے ہیں۔