خبرنامہ پاکستان

امیدوار انتخابات کی تیاری کریں، پنجاب میں بھرپور مقابلہ کرینگے، آصف زرداری

امیدوار انتخابات کی تیاری کریں، پنجاب میں بھرپور مقابلہ کرینگے، آصف زرداری

لاہور(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امیدوار الیکشن کی تیاری کریں اور آئندہ انتخابات میں پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں سرگودھا ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ آر اوز (ریٹرننگ آفیسرز) الیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کانہیں دھاندلی کا پیمانہ ہوتے ہیں لیکن جس جماعت کے پاس جیالے ہوں اسے شفاف انتخابات میں کوئی نہیں ہرا سکتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ امیدوار انتخابات کی تیاری کریں، پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے اور مستقبل میں مرکز ہی نہیں پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑی سیاسی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں اور انتخابات سے قبل بڑے اعلانات کر کے پورے پنجاب میں سیاسی فضا بدل دیں گے۔