خبرنامہ پاکستان

امید ہےنوازشریف جلد واپس آئیں گے: حامد کرزئی

اسلام آباد؍کابل (آئی این پی) سابق افغان صدرحامد کرزئی نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نواز شریف جلد واپس آ کر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سابق افغان صدرحامد کرزئی نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔ حامد کرزئی نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نواز شریف جلد واپس آ کر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔(اح)