خبرنامہ پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کل وکلاء سے خطاب کرینگے

لاہور۔24 اکتوبر(ملت + اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے ملک کے حزب اقتدار و حزب اختلاف کی لیڈرز شپ کو بار کا دور کرنے اور وکلاء سے خطاب کی دعوت دینے کے سلسلے میں سیاسی جما عتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کی دعوت پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق آج برو منگل صبح گیارہ بجے لاہور ہائیکوٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں بار کے وکلاء سے خطاب کرینگے ۔