خبرنامہ پاکستان

انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں بھی متفقہ منظور

انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں بھی متفقہ منظور
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سینیٹ نے انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی انتخابات ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے۔ ترمیمی بل کے ذریعے انتخابات ایکٹ 2017 میں 48 الف شامل کی گئی ہے۔
ترمیمی بل کے تحت آئین میں قادیانیوں کی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی۔ ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والے شخص کے غیر مسلم ہونے کی حیثیت برقرار رہے گی۔ ووٹرلسٹ میں درج کسی شخص پر منکر ختم نبوت ہونے کا اعتراض اٹھے تو اسے 15 دن میں طلب کیا جائیگا۔ جس شخص پر منکر ختم نبوت ہونے کا شبہ ہو وہ شخص اقرار نامے پر دستخط کرے گا کہ وہ ختم نبوت پرایمان رکھتا ہے۔ اگر وہ شخص اقرار نامے پر دستخط سے انکار کرے تو اسے غیر مسلم تصور کیا جائے گا اور اس کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹا کر غیر مسلم کے خانے میں لکھا جائے گا۔