خبرنامہ پاکستان

انتخابات میں فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملیں گی، فواد چوہدری

لودھراں کا نیتجہ

انتخابات میں فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملیں گی، فواد چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نا اہل ہوئے تو ایم کیو ایم سے زیادہ ٹکڑے (ن) لیگ کے ہوں گے، وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کرپشن سوسائٹی میں حلال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں ان کے بچے عدالتوں کو نہیں مانتے، حسن اور حسین نواز دونوں ہی کیس میں مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں پاکستان تو کیا بیرون ملک میں ہمارے کوئی جائیداد نہیں، دوسری طرف نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ وہ لندن میں جائیداد رکھتے ہیں۔
عاصمہ رانی قتل کیس، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری آئندہ سماعت پر طلب
رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سنہ 1993 سے نواز شریف ایوان فیلڈ اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، 300 ارب روپے کا کاروبار کیاہے مگر عوام کو جواب دہ نہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست 154 میں شکست کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ انتخاب میں ہونے والی غلطیوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، نواز شریف سمجھتے ہیں لودھراں سے جیت گئے تو عوام کو جوابدہ نہیں۔
عمران خان کے خلاف جب کچھ نہیں ملتا، تو کردارکشی شروع کردی جاتی ہے: فواد چوہدری
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملیں گی، کچھ لوگوں کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں لودھراں انتخاب جیت جانے سے قوم کو کرپشن کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔