خبرنامہ پاکستان

انتخابات کےلیےکئی امیدواروں کوگرین سنگل مل گیا،کچھ آؤٹ ہوگئے

عام انتخابات سےپہلےکئی امیدواروں کوسخت مشکلات کاسامنا ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی قانونی جنگ میں کامیاب ہوگئے اورانھیں انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت مل گئی۔جعلی ڈگری پرلیگی امیدواررانازاہد الیکشن دوڑ سے ہی آؤٹ ہوگئے۔میٹرک پاس وکیل کی اُمید بھی دم توڑگئی۔ عامرلیاقت پربھی نااہلی کی تلوار لٹکنےلگی۔

ملتان سےمخالف امیدوارنثاراحمد کی جانب سےاہلیت چیلنج کرنے کی جنگ میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے۔عدالت عظمیٰ نےسابق وزیراعظم کوانتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دے دی۔این اے146سےلیگی امیدواررانازاہدحسین جعلی ڈگری پرنااہل قراردےدئےگئے۔

عدالت نے امیدوار کو واضح کردیا کہ وہ الیکشن کمیشن کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتےکیونکہ ان کی گریجویشن کی ڈگری اصلی نہیں۔

پی بی 13 بلوچستان سےامیدوارفائق جمالی کاسفربھی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔میٹرک پاس وکیل جاویداخترکی بیل بھی منڈھے نہ چڑسکی۔جھوٹا بیان حلفی دینے پرپی پی 145 سےآزادامیدوارنہ صرف دوڑسےآؤٹ ہوگئے بلکہ عدالت نےقانونی کارروائی کا بھی حکم دیدیا۔

پی ٹی آئی کے تازہ دم کھلاڑی عامرلیاقت پر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔ الیکشن کمیشن نےکاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پرعامرلیاقت کو نوٹس جاری کردیا۔