خبرنامہ پاکستان

انتخابی اصلاحات کا ترمیمی بل عدالت میں چیلنج

انتخابی اصلاحات کا ترمیمی بل عدالت میں چیلنج

کراچی(ملت آن لائن)ایم کیوایم پاکستان اور تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کا ترمیمی بل عدالت میں چیلنج کردیا۔

گزشتہ دنوں سینیٹ نے انتخابی اصلاحات کا بل پیپلزپارٹی کی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے منظور کیا تھا جس کے بعد میاں نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے جب کہ بل کے لیے ایک ووٹ سے ترمیم منظور ہوئی اور وہ ووٹ ایم کیوایم کے رکن میاں عتیق نے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے سینیٹرز، پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور فکس اٹ کے عالمگیر نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ انتخابی ایکٹ2017 ترمیمی بل آئین کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ بل میں پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن نے ترمیم پیش کی تھی کہ جو ایم این اے نہیں بن سکتا وہ پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا تاہم ان کی ترمیم ایک ووٹ کے فرق سے مسترد ہوئی تھی۔