خبرنامہ پاکستان

انتخابی نظام کی خرابیوں کو دور کرنا ضروری ہے: سراج الحق

لاہور: (ملت+اے پی پی) سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ظالمانہ نظام کی پشت پر بیورو کریسی اور اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے سامراج کے ایجنٹ ہیں۔ انتخاب کے ذریعے انقلاب لائیں گے۔ کچھ خاندانوں نے طے کر لیا ہے ایوان اقتدار تک پہنچنے کیلئے ایک دوسرے کو کندھا دیں گے۔ باریاں لینے والوں نے اپنے لئے لندن، پیرس، واشنگٹن اور دبئی میں محل بنا لئے ہیں جبکہ غریب کے گھر کا چولہا بھی بجھ گیا ہے۔ قائد اعظم کے پاکستان کو مسائلستان بنانے والے قوم کے مجرم ہیں۔