خبرنامہ پاکستان

انتشار پھیلانے والے منچلوں نے کے پی کے میں کرپشن کے جھنڈے گاڑ دیئے، فضل الرحمن

فیصل آباد (ملت+ آئی این پی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والے منچلوں نے کے پی کے میں کرپشن کے جھنڈے گاڑ دیئے، پانامہ لیکس پر شور مچانے والے جان لیں صرف الزام لگانے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا، اسلام آباد میں چار ماہ تک تعفن پھیلانے والے منچلے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کے کہنے پر عدالت نے پانامہ لیکس ایشو پر سماعت شروع کر دی تو پھر دھرنوں کا کیا مقصد ہے ،عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے اور انہی کے اشاروں پر مظاہرے کرتا پھر رہا ہے خود قوم کے اربوں رو پے شو کت خا نم ہسپتال کے نام پر ہضم کر گیا ،عمران خان خود آف شور کمپنیوں کا مو جد ہے، کسی بھی دوسرے پر الزام لگا نے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے خلاف بغاوت کی دعوت دے دی ۔حکمرانوں نے عوام کا خون چوس کر خود کو طاقت ور بنایا ان کے مرد اپنے گھر کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، اس لئے ان کی خواتین گھر سے باہر نکلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے ووٹ ہی سے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی گرفت مضبوط ہوئی ۔اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔حکمرانوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے۔ حکومتی غلامانہ ذہنیت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طرف آگ بھڑکی ہوئی ہے۔ وہ گز شتہ روز یہاں مفتی محمود کا نفرنس سے خطاب کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو رہا ۔ہم حکمرانوں سے حساب لینا چاہتے ہیں۔ دنیا بھر میں عسکری تنظیمیں امریکہ کی بنائی ہوئی ہیں۔ کانفرنس سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، حافظ حسین احمد ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف جیسا رہنمامدارس پر کیچڑ اچھالے گا تو ہم بھی بولیں گے اقتدار کا سایہ پھر نواز شریف کے سر سے ہٹنے والا ہے۔ آف شور کمپنیاں بنا کر قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے حکمران اسلامی نظام کے نفاذ سے خوفزدہ ہیں۔