خبرنامہ پاکستان

انتظارقتل کیس: مقتول کے والد کا ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط، خدشات کا اظہار

انتظارقتل کیس: مقتول کے والد کا ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط، خدشات کا اظہار

کراچی:(ملت آن لائن) مقتول انتظار کے والد نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا ہے، جس میں‌ انھوں نے موقف اختیار کیا کہ جےآئی ٹی کی تحقیقات میں تاخیرشواہدمٹانے کا سبب بن سکتی ہے. کراچی کے علاقے ڈیفنس میں‌ قتل کیے جانے والے انتظار کے والد اشتیاق احمد نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات تاخیر کا شکار ہوئی، تو شواہد ضایع ہوسکتے ہیں. اس ضمن میں‌ مقتول کے والد نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا، جس میں‌ یاددہائی کروائی کہ وزیر اعلیٰ نے انتظار کے قتل کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی منظوری دی تھی. انتظار کے والد اشتیاق احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ انھیں وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد سے متعلق کسی قسم کی آگاہی نہیں، جس کی وجہ سے وہ اندیشوں‌ کا شکار ہیں. انھوں نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے اب تک مجھے کوئی سمن نہیں ملا. انھوں‌ نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی سےمتعلق آگاہی فراہم کی جائے، کیوں کہ ان کا خاندان واقعے کی تفتیش سے متعلق اندیشوں کا شکار ہے.
انتظارقتل کیس:‌وزیراعلیٰ کی ہدایت پرنئی جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ چند روزل قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انتظار قتل کیس میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا تھا. نئی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کو سونپی گئی تھی. اب مقتول انتظار کے والد نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی سےمتعلق آگاہی فراہم کی جائے. یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ فورس (اے سی ایل سی) کے چار اہلکاروں کی جانب سے ایک نامعلوم کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ملائشیا سے آنے والا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔