خبرنامہ پاکستان

انتظار قتل کیس، مقتول کے والد کامدیحہ کیانی پرشک کا اظہار

انتظار قتل کیس، مقتول کے والد کامدیحہ کیانی پرشک کا اظہار

کراچی:(ملت آن لائن) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے انتظار کے والد نے کیس کی اہم ترین گواہ اور عینی شاہد لڑکی مدیحہ کیانی پر شک اظہار کردیا اور مطالبہ کیا کہ مدیحہ، انتظار اور اہلکاورں کا ایک مہینے کا فون ڈیٹا دیکھا جائے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان انتظار کا قاتل کون معمہ حل نہ ہوسکا، مقتول کے والد نے مدیحہ کیانی پرشک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظارکی مدیحہ سے ایک ہفتے پہلے دوستی کہیں میرے بیٹے کوایک پوائنٹ تک لانے کا کوئی پلان تو نہ تھا۔ والد نے مطالبہ کیا کہ مدیحہ، انتظاراور اہلکاورں کا ایک مہینے کا فون ڈیٹا دیکھا جائے۔ مدیحہ کیانی نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہیں، چاہتی ہوں میرےبھائی کےقاتل پکڑے جائیں۔
ایک ہفتہ پہلے انتظارسےدوستی ہوئی بھائی جیسا تھا،مدیحہ کیانی
گذشتہ روز کیس کی اہم گواہ اور فائرنگ کے وقت کار میں موجود مدیحہ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ فائرنگ کس نےکی وہ اس بارے میں نہیں جانتی، ایک ہفتہ پہلے انتظار سے دوستی ہوئی بھائی جیسا تھا۔ مدیحہ نے بتایا تھا کہ انتظارسےمیری دوسری یاتیسری ملاقات تھی ، جب فائرنگ ہوئی توگاڑی میں نیچے ہوگئی تھی،بچنے کی کوشش کی، ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہوں، کوئی بھی معلومات ہوتیں تو پولیس کوضروربتاتی۔ پولیس کے مطابق انتظار کو اینٹی کارلفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے قتل کیا جبکہ کیس میں آٹھ ملزمان زیرحراست ہیں۔
بیٹے کا قتل منصوبہ بندی سے کیا گیا، تفتیش سے مطمئن نہیں، والد انتظار
یاد رہے اس سے قبل بھی انتظار کے والد کا کہنا تھا کہ لگتاہےمیرےبچےکےقتل کامنصوبہ پہلےسےبنایاگیا، پولیس تفتیش سےمطمئن نہیں ہوں، سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں منظرعام پر نہیں لائی جارہی، مدیحہ کو چارے کے طورپراستعمال کیاجاسکتاہے، میرے بچے کو پروٹوکول کا بہت شوق تھا۔