خبرنامہ پاکستان

انتظار قتل کیس: جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

انتظار قتل کیس:

انتظار قتل کیس: جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

کراچی:(ملت آن لائن)انتظار احمد قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ 13 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان انتظار جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔پولیس نے انتظار احمد کی ہلاکت کو مشکوک قرار دیا ہے اور حقائق جاننے کے لیے جے آئی ٹی بنائی جس کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔
انتظار قتل کیس کی گتھی سلجھانے کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی
انتظار احمد قتل کیس کے تفتیشی افسر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے کہا ہے جے آئی ٹی میں پولیس، رینجرز ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں اور جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ایس ایس پی سی سی ٹی ڈی کے دفتر میں ہوگا۔ دوسری جانب واقعے کی مکمل سی سی ٹی وی ویڈیو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے دفتر میں مقتول کےوالد کو دکھا دی گئی ہے۔
فائرنگ کا آغاز بلال نے کیا: پولیس
تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ وڈیو 10 منٹ کی ہےجس میں انتظار کو پہلے روکا، پھر جانے کا اشارہ کیا گیا، انتظار نے گاڑی ریورس کرکے نکالنا چاہی تو ایک بار پھر رکنے کا اشارہ کیا گیا، اسی دوران اچانک فائرنگ شروع کردی گئی جب کہ انتظار کی گاڑی پر فائرنگ کا آغاز کرنے والا پولیس اہلکار بلال ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے 20 سیکنڈز بعد پولیس اہلکار فرار ہو جاتے ہیں،گاڑی رکنے کے بعد مدیحہ کیانی گاڑی سے چیختی ہوئی اترتی ہے اور رکشے میں بیٹھ کر چلی جاتی ہے،گاڑی روکنے سے لے کر فائرنگ تک کا دورانیہ ڈیڑھ منٹ ہے۔ انتظار احمد قتل: ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل مقدس حیدر عہدے سے فارغ
بلال اور دانیال کا بیان ریکارڈ
تحقیقاتی حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں بلال اوردانیال کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، دانیال کے پستول سے 12 اور بلال کے پستول سے 6 فائر ہوئے۔ بلال کے بیان کے مطابق جب گاڑی جانے لگی تو دوبارہ روکنے کی آواز آئی، انتظار نے گاڑی آگے بڑھائی تولگا وہ فرار ہورہا ہےجس پر اس نے فائرنگ کردی۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق انتظار کو لگنے والی گولی بلال کے پستول سے چلائی گئی۔