خبرنامہ پاکستان

انتظار کی ایس ایس پی مقدس حیدر کی بھتیجی ماہ رخ سے دوستی تھی، والد کا انکشاف

انتظار کی ایس ایس پی مقدس حیدر کی بھتیجی ماہ رخ سے دوستی تھی ،والد کا انکشاف

کراچی(ملت آن لائن) مقتول انتظار کے والد اشتاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ میرے بیٹے کی ہم جماعت ماہ رخ سے دوستی تھی ،ماہ رخ ایس ایس پی مقدس حیدر کی بھتیجی ہے ۔ انتظار والد اشتیاق احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتظار کی اپنی کلاس فیلوماہ رخ سے دوستی تھی اور ان کے درمیان افیئر چل رہا تھا ، ماہ رخ بھی انتظار سے بہت کرتی تھی اور اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ کسی قیمت پرانتظار کو نہیں چھوڑے گی۔اشتیاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رخ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے سابق ایس ایس پی مقدس حیدر کی بھتیجی ہے اور اس کے والد نے امریکہ سے کئی بار فون پر مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہے کہ میرا بھائی پولیس میں کس پوزیشن پر موجود ہے ؟ ۔ذرائع کے مطابق انتظار کے والد کی باتوں اور ماہ رخ کے اینٹی کار لفٹنگ سیل سے تعلق نے کیس کو نیا رنگ دیدیا ہے ۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…انتظار قتل کیس میں اہم موڑ، کیس کی پیروی کرنیوالا سرکاری وکیل اچانک تبدیل

کراچی: (ملت آن لائن) سندھ حکومت کی طرف سے انتظار قتل کیس کی پیروی کرنے والا وکیل اچانک تبدیل کر دیا گیا۔ عبدالرزاق گجر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 6 نمبر سے 9 نمبر میں تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، عبد الرزاق گجر نے ملزمان سے رعایت برتنے پر انکار کر دیا تھا، ملزمان کو با اثر افسران کی پشت پناہی حاصل ہے، کیس کا چالان تاحال پیش نہیں کیا جا سکا۔ ملزمان کے خلاف قتل اور قتل الخطاء کی سیکشن لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ تیار
دوسری جانب انتظار قتل کیس پر سی ٹی ڈی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے انتظار کو جان بوجھ کر قتل کیا۔ انتظار کے قتل میں پولیس اہلکار بلال اور دانیال براہ راست ملوث ہیں۔ رپورٹ میں انتظار کے قتل کیس سازش یا منصوبہ بندی میں ایس ایس پی مقدس حیدر کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد نہ ملنے کا ذکر کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انتظار قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ دو روز میں عدالت میں جمع کرا دی جائے گی ۔ ملزمان کی نامزدگی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
انتظار کے والد کی میڈیا سے گفتگو
انتظار کے والد اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے بیٹے کے قتل کے کئی شواہد مٹا دیئے ہیں، تحقیقات کے حوالے سے نئی جے آئی ٹی بھی نہیں بنائی گئی۔ اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی مقدس حیدر کی بھتیجی ماہ رخ میرے بیٹے کی دوست تھی، ماضی میں ایس ایس پی مقدس حیدر کے بھائی نے مجھے فون کر کے ٹیلی فون پر دھمکیاں بھی دی تھیں۔ جس کے بعد میں نے انتظار کو ملائیشیا بھیج دیا تھا۔ انتظار کے والد اشتیاق احمد نے انصاف نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔