خبرنامہ پاکستان

انسانی اسمگلنگ؛ سعودی سفارتخانےکا ڈرائیوراورڈاکٹرگرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے وزارت خزانہ کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ملزم شاہد اقبال،سعودی سفارتخانے کے ڈرائیور ملزم ابرار اور ڈاکٹر سجاد کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزارت خزانہ کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ملزم شاہد اقبال،سعودی سفارتخانے کے ڈرائیور ملزم ابرار اور ڈاکٹر سجاد کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاہد اقبال وزارت خزانہ کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ہیں، ملزم ابرار سعودی سفارتخانے کا ڈرائیور ہے اور ملزم ڈاکٹر ساجد ہومیو پیتھک کلینک چلاتا ہے، تینوں ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔(اح)