خبرنامہ پاکستان

انسانی سمگلر اب جسم فروشی کا دھندہ بھی

انسانی سمگلر اب جسم فروشی کا دھندہ بھی
فیصل آباد:(ملت آن لائن) غربت میں جکڑے شہریوں کو سہانے خواب دکھا کر انسانی اسمگلر اب مکرو دھندہ بھی کروانے لگے۔ پیر محل کی رہائشی دو بہنوں آمنہ اور صوبیہ کو ملزم حسن امتیاز اور ثمینہ امتیاز نے سعودی عرب میں ملازمت کرنے اور عمرہ کروانے کا جھانسہ دے کر بھجوا دیا۔ 4 ماہ بعد دونوں بہنوں نے ماں کو کال کی تو ماں نے واقعے کا سارا احوال سنا دیا۔ لڑکیوں کی ماں کی درخواست پر ایف آئی اے نے پیر محل میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ثمینہ امتیاز کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق 7 افراد پر مشتمل گروہ مکرو دھندے میں ملوث ہے۔ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی 5 کی گرفتاری اور بچیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ہے۔