خبرنامہ پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو آج 12 بجے تک طلب کرلیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو آج 12 بجے تک طلب کرلیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 کے دھرنے کے دوران دائر کیے گئے چار مقدمات کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کو طلب کرلیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت سےعمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف چار مقدمات زیر سماعت ہیں، جن میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کا کیس بھی شامل ہے۔

13 دسمبر کو ہونے والی گذشتہ سماعت میں ان چاروں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔ آج ہونے والی سماعت میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے، ان کی جگہ معاون وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کرتے ہوئے عمران خان کو طلب کرلیا۔ عمران خان کی آج پانچویں مرتبہ عدالت میں پیشی کا امکان ہے۔