خبرنامہ پاکستان

انسداد دہشتگردی فورس نےدہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) انسداد دہشتگردی فورس نے خوشاب سے خودکش بمبار گرفتار کر کے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خوشاب میں لاری اڈے پر انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار گرفتار کرکے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ انسداد دہشتگردی فورس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش بمبار کی شناخت محمد وقاص کے نام سے ہوئی ہے اوراس کا تعلق میانوالی سے ہے۔