خبرنامہ پاکستان

انسداد دہشت گری عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظورکرلی

انسداد دہشت گری عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت شاہ رخ ارجمند نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، شفقت محمود، اسد عمر اور عارف علوی سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوٹر اور وکیل پی ٹی آئی کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، عارف علوی، شیریں مزاری اور اسدعمر کی بھی ضمانت میں توسیع کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پی ٹی وی حملہ ، ایس ایس پی تشدد کیس میں ضمانت منظورہوئی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرکاری وکیل کے من گھڑت الزامات پرمبنی دلائل سن کرافسوس ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کہا گیا ہم نے لوگوں کواکسایا اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرکاری وکیل کے پاس دلائل کے حق میں پختہ ثبوت نہیں تھا، بد قسمتی سے ہمارے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا۔