خبرنامہ پاکستان

انصاف کیلئےہرمحاذ پرطاہرالقادری کیساتھ ہیں: پرویزالہٰی

انصاف کیلئے ہرمحاذ پرطاہرالقادری کیساتھ ہیں: پرویزالہٰی
لاہور:(ملت آن لائن) سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پر قانونی مشاورت کے دوران سینئر وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، ن لیگ کے اندر جو عاشقان رسول موجود ہیں انہوں نے استعفے دینا شروع کر دیئے، ابھی آغاز ہے مزید استعفے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے ہر محاذ پر ساتھ ہیں۔ اجلاس میں متاثرین ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلانے کیلئے قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 دسمبر کو پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ہونیوالے وکلاء کنونشن میں پاکستان مسلم لیگ کے وکلاء بھرپور شرکت کریں گے۔