خبرنامہ پاکستان

انٹرپول کی مدد سے دبئی اور سعودی عرب سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

انٹرپول کی مدد سے دبئی اور سعودی عرب سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار
گوجرانوالا:(ملت آن لائن) سی پی او گوجرنوالہ کا کہنا ہے کہ قتل اور دہشتگردی کے 3 ملزمان کو سعودی عرب اور دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے 3 ملزمان کو سعودی عرب اور دبنئی سے گرفتار کرلیا ہے، گرفتار تینوں افراد قتل اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں نامزد تھے۔ سی پی او گوجرانوالہ اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے احسان اللہ کو دبئی جب کہ عثمان اور طارق کو سعودی عرب سے لایا گیا ہے اور انہیں پاکستان میں لاکر متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔