خبرنامہ پاکستان

انڈر19 ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی

انڈر19 ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی
لاہور:(ملت آن لائن) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، میگا ایونٹ کے برانڈ ایمبیسڈر نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے لنگٹن میں ٹرافی کی رونمائی کی۔
تقریب میں ڈائریکٹر آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈسن، نیوزی لینڈ کے اسپورٹس منسٹر گرانٹ رابرٹسن، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز بھی موجود تھے۔ ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ دنیا بھر سے ابھرتے ہوئے پلیئرز کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے، ایونٹ میں شرکت سے ٹین ایج پلیئرز کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس سے پلیئرز نظم و ضبط اور انٹرنیشنل سطح پر دباﺅ میں پرفارم کرنا سیکھتے ہیں۔