خبرنامہ پاکستان

انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد

انڈونیشیا کے

انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد

اسلام آباد: (ملت آن لائن) وزیراعظم ہاؤس میں انڈونیشیئن صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جے ایف تھنڈر 17 نے فلائی پاسٹ کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔ انڈونیشیئن صدر کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم ہاؤس آمد، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنما سلامی کے چبوترے پر پہنچے، مہمان صدر کی آمد پر دونوں ملکوں کے قومی تراے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جے ایف تھنڈر 17 نے بھی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشا کے صدر کو سلامی دی۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے وزرا ء بھی شریک تھے۔