خبرنامہ پاکستان

انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے چری کوٹ اور نیزا پیر سیکٹر میں انڈین فوج کی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ ڈپٹی ہائی کمشنر کو دیے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ بھارت نے اب تک 1300 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے۔ بھارتی فائرنگ سے 52 معصوم شہری شہید اور 170 زخمی ہو چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔