خبرنامہ پاکستان

انگریزی اخبار کی خبر پر تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے گا،طلال چودھری

اسلام آباد ( ملت+آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ سیکیو رٹی اجلاس کی انگریزی اخبار میں شائع کیے گئی خبر کے معاملے پر تحقیقات کرکے منظر عام پر لایا جائے گا ، پاکستان میں غیر ریاستی عناصر اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ انگریزی اخبار میں شائع کی گئی خبر پر بہترین طریقے سے تحقیقات جاری ہیں اور مکمل ہوتے ہی منظر عام پر لائی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ایسے ٹی وی چینلز ملک میں موجود ہیں جنھوں نے نواز شریف کو غداری کا لقب دیا لیکن چونکہ اس کا تعلق ہماری ذات سے ہے اس لئے ہم نے کچھ نہیں کہا ، پاکستان میں سیاسی دھرنوں اور یلیوں سے یہ تا ثر جاتی ہے کہ پاکستان کی فوج اور حکومت دونوں الگ الگ ہیں لیکن ہمیشہ ثابت یہ ہوا کہ فو ج حکومت کو فالو کرتی ہے۔