خبرنامہ پاکستان

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا وزارت کے سیکرٹری کو ماننے سے انکار

اسلام آباد(آن لائن)اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے اپنی وزارت کے سیکرٹری کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی سرکاری ویب سائٹ سے سیکرٹری او پی ایف کی پروفائل ہی ختم کر دی ہے ۔او پی ایف کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر صدرالدین اور منیجنگ ڈائریکٹر حبیب الرحمن نے اپنی تصاویر اور پروفائل کی نمائش کر دی مگر وزارت کے سیکرٹری خضر حیات خان کی پروفائل نہیں لگائی گئی ہے ۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وفاقی سیکرٹری او پی ایف نے اوورسیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کو ہی ماننے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ انکی مدت ختم ہو چکی ہے ۔جس کے باعث سیکرٹری نے او پی ایف کے پرانے بورڈ آف گورنرز کو ماننے سے انکارکیا تو او پی ایف کے ایم ڈی حبیب الرحمن نے سیکرٹری کا نام ہی اپنی ویب سائٹ سے ختم کر دیا ۔