خبرنامہ پاکستان

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)چیرمین فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک نے طلب کے حساب سے ڈالر کی سپلائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چیرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 108.70 روپے سے کم ہوکر 107.70 روپے آگیا ہے اور مارکیٹ میں اس کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سٹے بازون اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے طلب کے حساب سے ڈالر کی سپلائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک اور مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3.30 روپے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔