خبرنامہ پاکستان

اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات میں 4روپے88پیسے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد:(اے پی پی)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے اٹھاسی پیسے تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی،وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ وزارت پٹرولیم کو ارسال کردہ سمری میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات چار روپے اٹھاسی پیسے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے،یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے سات پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے باون پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے ستاون پیسے،ہائی آکٹین کی قیمت میں چار روپے پینسٹھ پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اٹھاسی پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا،وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔