خبرنامہ پاکستان

اوگرا گیس کی تقسیم، ترسیل اور گیس چوری بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے کانفرنسیں منعقد کرے گی

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی تقسیم، ترسیل اور گیس چوری سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں کانفرنسوں کا انعقاد کرے گی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق یہ کانفرنسیں 3 سے 9 مارچ تک منعقد ہوں گی۔ ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل میٹرز کے ذریعے گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کانفرنسوں میں گیس چوری کی روک تھام اور قانونی طریقے سے گیس کے استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔