خبرنامہ پاکستان

اویس شاہ کے اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج

کراچی :(آئی این پی) کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کر لیا گیا ۔ اویس شاہ کی گاڑی سے ملنے والے فنگر پرنٹس بھی نادرا کو بھجوا دئیے گئے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس پی کلفٹن کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواء کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ مصطفیٰ میمن کی مدعیت اغواء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اویس شاہ کے موبائل فون بند ہونے کی اطلاع ان کے آفس کلرک عبدالرزاق نے دی ۔ ایف آئی آر کے مطابق اویس علی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کے ایس ایس پی کو دی گئی ۔ پولیس کو ابتدائی طور پر لگا کہ اویس علی کو کسی سیکورٹی ادارے نے تحویل میں لیا ہو ۔ دوسری جانب سے اویس شاہ کی گاڑی سے ملنے والے فنگر پرنٹس نادرا کو ارسال کردیئے ہیں ۔ فنگر پرنٹس کی رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت ہو سکتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے حکم پر ایس ایس پی سائوتھ ڈاکٹر فاروق اور ایس پی کلفٹن امجد حیات کو معطل کر دیا گیا ۔