خبرنامہ پاکستان

آئندہ سال پوری قوت سےانکم ٹیکس وصول کیا جائےگا:عائشہ غوث

لاہور: (آئی این پی) ایوان وزیر اعلیٰ میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے اپنی تعریفوں کے ڈھیر لگا دئیے، بولیں پنجاب کا بجٹ نمبرز گیم نہیں، بیلنس بجٹ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل سیکٹر کے پانچ شعبوں تعلیم، صحت، امن و امان، زراعت، صاف پانی، پر فوکس کیا۔ وزیر خزانہ نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بھی خبردار کر دیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کے نتیجے میں پانچ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ بھی واضح کر دیا کہ کسی بھی اسکول کو پرائیویٹائز نہیں کیا جا رہا تاہم انہوں نے بتایا کہ بہتری کے لئے کچھ اسکولوں کو آوٹ سورس کیا گیا۔ عائشہ غوث پاشا نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ پنجاب پر قرضوں کا بھاری بوجھ ہے۔ پریس کانفرنس میں خواتین کے لئے بجٹ میں فنڈز کا سوال اٹھا تو رانا ثناء اللہ نے خواتین کے لئے اپنی حکومت کے سب سے بڑے کارنامے پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے 173 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔