اسلام آباد:(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا تاہم مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز میں گلگت بلتستان، کشمیر، فاٹا اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔کالام منفی 10 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا ۔استور اور کوئٹہ ،دیر ، مالم جبہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ، پارا چنار، راولاکوٹ ، قلات میں درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔بگروٹ، سکردو، مری، دالبندین اور گوپس منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔