خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔