خبرنامہ پاکستان

آئین مقدس دستاویز ہے مگر اسے پارلیمنٹ بناتی ہے: نواز شریف

آئین مقدس دستاویز

آئین مقدس دستاویز ہے مگر اسے پارلیمنٹ بناتی ہے: نواز شریف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئین بلاشبہ سب سے مقدس دستاویز ہے مگر اسے پارلیمنٹ بناتی ہے۔ پارلیمنٹ کو دنیا بھر میں تمام اداروں کی ماں بھی سمجھا جاتا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین بلاشبہ سب سے مقدس دستاویز ہے مگر اسے پارلیمنٹ بناتی ہے۔ خوشی ہے جج صاحبان نے آئین کو مقدس اور بالاتر دستاویز کہا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ آئین کو بالاتر دستاویز سمجھتی تو 70 سال میں جمہوریت رسوا نہیں ہوتی۔ 32 سال آمروں نے آئین کو ردی کی ٹوکری میں ڈالے رکھا۔ ’1973 سے آج تک آئین کو کوئی زخم پارلیمنٹ نے نہیں لگایا‘۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کو سارے زخم عدلیہ کے کچھ ججز کی مدد سے آمروں نے لگائے۔ پارلیمنٹ بالاتر ادارہ ہے جو تمام اداروں کی حدود کا تعین کرتا ہے۔ کسی قانون میں ابہام ہے تو دور کرنے کے لیے پارلیمنٹ بھیج دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کا احترام ان کی کارکردگی اور کردار سے ہوتا ہے۔