خبرنامہ پاکستان

آئی بی کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

آئی بی کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(ملت آن لائن)سول خفیہ ادارے نے گرینڈ اپوزیشن الائنس بننے کا اشارہ دیدیا، الائنس میں پیر صاحبان، گدی نشین، عوامی تحریک، پی ٹی آئی ، ہم خیال مذہبی پارٹیاں اور سیاسی جماعتیں شامل ہونگی، آئندہ انتخابات میں بھی اکٹھ ممکن ، جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں شامل افراد نے بکرا بنائے جانے پر اہم فیصلہ کر لیا، ملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے گرینڈ اپوزیشن الائنس بننے کا اشارہ دیتے ہوئے بتا دیا ہے کہ ممکنہ اتحاد حکومت کا استعفیٰ، وزیراعلیٰ، وزیر قانون پنجاب اور ماڈل ٹائون کیس سے جڑے دیگر کرداروں کے خلاف باقر نجفی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی، ختم نبوت معاملے سے جڑے لوگوں کے خلاف مقدمات کے اندراج، قبل از وقت الیکشن، احتساب کے عمل کو تیز اور عبوری سیٹ اپ کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ با خبر حکومتی ذرائع نے اخبار کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے حکومتی عہدیداروں کو بڑے پیر صاحبان، گدی نشینوں، عوامی تحریک، تحریک انصاف، ہم خیال مذہبی جماعتیں اور قومی سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ اپوزیشن الائنص بننے کا اشارہ دیدیا ہے، اعلیٰ سول خفیہ ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ اپوزیشن اتحاد آئندہ انتخابات میں الیکشن الائنس کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے، حکومتی پارٹی کے بڑے اس خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں کہ اگر ماڈل ٹائون کیس میں چند عناصر نے اپنے اوپر دبائو محسوس کیا اور ان کے خلاف نجفی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی گئی تو وہ وعدہ معاف گواہ بننے میں دیر نہیں کریں گے اور جماعت کے بڑوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کرینگے، اسی وجہ سےحکومتی عہدیدار نجفی رپورٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس رپورٹ سے فرقہ واریت کے خطرات ہیں، نجفی رپورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون سے جڑے حکومتی عہدیداروں یہ فیصلہ کئے بیٹھے ہیں کہ اگر ان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی تو اکیلے نہیں جائیں گے۔