خبرنامہ پاکستان

آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی

لاہور: (آئی این پی) ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی ، لاہور میں حبس رہے گا تاہم موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں آئندہ ہفتے سے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مون سون کی بارشیں باقاعدہ طور پر شروع ہو جائیں گی ۔ سورج کے تیور آج بھی اچھے نہیں میدانی علاقوں میں پھر آگ برسے گی ۔ لاہور میں دن بھر حبس رہے گا تاہم شام میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں آج شدید گرمی پڑے گی ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ، سکھر ، بے نظیر آباد اور گھوٹکی میں سورج آگ برسائے گا ۔ بلوچستان کے میدانی علاقے بھی سورج کے نشانے پر ہوں گے ۔ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم ہلکی ہلکی ہوائیں چلتی رہیں گی ۔ موسم کی خبر دینے والوں نے خوشخبری سنائی ہے کہ آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہو جائیں گی ۔ پنجاب ، اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز بارشیں کا امکان ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، قلات ، پشاور ، ملتان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز بارش ہوگی ۔