خبرنامہ پاکستان

آج مردان میں پیپلز پارٹی اپنا سیاسی میدان سجائے گی

مردان (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی آج عمران خان کے ہوم گرائونڈ مردان میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی خطاب کریں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مردان میں ہونے والے جلسے کیلئے بھرپور تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ جلسے میں کارکنوں کی بھرپور تعداد میں شرکت بھی متوقع ہے ۔ دوسری جانب جلسے کیلئے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔