خبرنامہ پاکستان

آج ن لیگ نے اخلاقی اقدارکی نفی کردی: عمران خان کا ٹویٹ

آج ن لیگ نے اخلاقی اقدارکی نفی کردی: عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں بل مسترد ہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں اخلاقی اقدار بنیادی اصول ہے لیکن آج مسلم لیگ ن نے اخلاقی اقدار کی نفی کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ردعمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لیگی اراکین پارلیمنٹ نے ثابت کیا کہ ان کا مقصد صرف شریف مافیا کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بل کا مسترد ہونا قوم کیلئے حوصلہ شکن پیغام ہے۔ ن لیگ کے مطابق ان کا کرپٹ لیڈر تمام قوانین سے بالاتر ہے۔ ن لیگ نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ کرپشن کرنا برائی نہیں ہے۔