خبرنامہ پاکستان

آج ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی سامنے آگئی، خورشید شاہ

سکھر(ملت آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے اور آج اس کی ناکامی بھی سامنے آگئی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کب سے کہہ رہے ہیں ملک میں وزیر خارجہ نہیں، ہماری کوئی خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے اور آج خارجہ پالیسی کی ناکامی بھی سامنے آگئی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے اور اسے ہی دہشت گرد کہا جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم میاں صاحب کے اقوال پر چل رہے ہیں، میاں صاحب نے ہمیں کہا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے مانیں، اب آپ بھی مان لیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے اور آج اس کی ناکامی بھی سامنے آگئی۔