خبرنامہ پاکستان

آخری دھرنا کون کونسی سیاسی جماعت شامل ہو گی، دھماکہ خیز انکشاف

آخری دھرنا کون کونسی سیاسی جماعت شامل ہو گی، دھماکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(ملت آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا دھڑن تختہ ہوتے دیکھ رہا ہوں، سینیٹ الیکشن سے پہلے ’’کک مارچ‘‘ ہو جائیگا، اس بار طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنا دے گی، نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جبکہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں، نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےشیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جب کہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں مسلم لیگ (ن)کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ، اس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنا دے گی جو حکومت کیلئے آخری دھرنا ثابت ہو گا، اگر آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بن جائے گا اورمولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آجائیں گے اور سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر سال 200 ارب روپے کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے، نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اورسعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔