خبرنامہ پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا پشاور کور اور خیبر ایجنسی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا پشاور کور اور خیبر ایجنسی کا دورہ

لاہور: (ملت آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشن ردالفساد پر ہونے والی پیش رفت، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور فوجیوں اور قبائلی عمائدین سے بات چیت بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن کے لیے قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں میں حمایت پر قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مربوط کوششوں کے نتیجے میں ملنے والی حالیہ کامیابیوں سے پائیدار امن و استحکام قائم ہوگا۔