خبرنامہ پاکستان

آرمی چیف سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مجاہد انور کی ملاقات

آرمی چیف سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مجاہد انور کی ملاقات

راولپنڈی:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نئے تعینات ہونے والے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کےسربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو جی ایچ کیو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کےسربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے انہیں ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔